ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اےقیصر سلیم کی زیر صدارت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ایم ڈی اے کے افیسران کا اہم ا جلاس

7

ملتان، 25 نومبر(اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اےقیصر سلیم کی زیر صدارت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ایم ڈی اے کے افیسران کا اہم ا جلاس  ہوا۔ ا جلاس  میں  ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی اے کو ایل ڈی اے طرز پر پیپرز لیس کیا جا رہا ہے۔جس کے لئے  ا بتدائی طور پر ای فائلنگ اور  ڈیجیٹل سنٹرل ڈائری ڈسپیچ سسٹم لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ای فائلنگ اور ڈیجیٹل سنٹرل ڈائری ڈسپیچ سسٹم سے جعل سازی اور ڈوبلیکیٹ نمبر جاری نہیں ہو سکے گا۔ ڈیجٹلائزیشن کے بعد فائل ٹریکنگ کی مدد سے  کسی بھی فائل کا سٹیٹس ایک کلک پر  چیک کیا جا سکے گا۔  ریکارڈ میں ردوبدل یا غلطی اور سابقہ تاریخوں میں انٹری نہیں ہو سکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بہترین پبلک سروس ڈیلوری کے لئے ایک ہی جگہ پر ون ونڈو آ پریشن طرز پر تمام شعبہ جات کے علحیدہ علیحدہ کاؤنٹر بنائے جائیں گے۔ریکارڈ ڈیجیٹلائز ہونے کے بعد بھی ابتدا میں کچھ عرصہ کے لئے پیپر ورک  کو بھی ساتھ چلایا جائے گا ۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے ڈائریکٹر آئی ٹی عرفان قریشی کو ہدایت کی کہ کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت سے ای فائلنگ اور ڈیجیٹل سنٹرل ڈائری ڈسپیچ سسٹم کو لانچ کرنے کےلئے ورکنگ تیز کی جائے۔

اجلاس میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ لاہور کے آپریشن  ہیڈ فیصل مختیار ، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ایم ڈی اے قصور عباس، ڈائریکٹر آئی ٹی ایم ڈی اےعرفان قریشی، ڈائریکٹر اربن پلاننگ میڈم عنائز ا ،ڈائریکٹر انفورسمنٹ خواجہ وقاص،ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم ،ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرامنگ حزیفہ سمیت دیگر آفیسران شریک تھے۔