ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ میں ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چلڈرن گفٹ ڈے کا انعقاد

19

اوکاڑہ۔ 28 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال  اوکاڑہ میں ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن (وائی این اے) کے زیر اہتمام چلڈرن گفٹ ڈے کا انعقادکیاگیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال (سٹی) میں ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن (وائی این اے) کے زیر اہتمام چلڈرن گفٹ ڈے کا انعقاد کیاگیا جس کے  مہمان خصوصی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر سجاد گیلانی نے چلڈرن ڈاکٹر محمد صدیق اور دیگر سٹاف کے ہمراہ ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔چلڈرن گفٹ ڈے کے موقع پر چلڈرن وارڈ کو بچوں کی دلچسپی کے لئے  رنگ برنگے غباروں اور فلیکسز کے ساتھ سجایا گیا۔اس موقع پر صدر وائی این اے صاعقہ عرفان نے نرسنگ سٹاف کے ہمراہ مہمان خصوصی کا پر تپاک استقبال کیا اور کیک کاٹا گیا اور پروگرام کے مطابق مہمان خصوصی اور دیگر ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف نے چلڈرن وارڈ میں داخل بچوں کو گفٹ تقسیم کئے۔اس موقع پر صدر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن( وائی ڈی اے) ڈاکٹراویس اکرم،ڈاکٹر عمر،سسٹر رضیہ اور دیگر نرسز بھی موجود تھے۔