نارووال، 25 نومبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنرمحمدشاہ رخ نیازی نے کہا کہ کہ ڈینگی سرویلینس میں غفلت اور کسی طرح کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈینگی سرویلینس کوروزانہ کی بنیادپرآپ لوڈکیاجائے،اسسٹنٹ کمشنرزاپنی اپنی تحصلیوں میں ٹیموں کی کڑی نگرانی کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرزذوہیب احمدانجم،شیزہ رحمان،محکمہ صحت، زراعت،لائیوسٹاک،ماحولیات،پاپولیشن،ایجوکیشن،ریسکیو1122،سول ڈیفنس ودیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ڈینگی سرویلینس میں ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت کی۔
فوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق نےڈپٹی کمشنرنارووال کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رواں ہفتے کے دوران محکمہ صحت کی 414انڈورٹیموں کی طرف سے 65ہزار432اور 74آوٹ ڈور ٹیموں کی طرف سے13ہزار867ڈینگی ایکٹویزکی گئی اس کے ساتھ ساتھ 1373ہاٹ سپاٹ کوسوفیصدچیک گیا۔