کوئٹہ،14 نومبر (اے پی پی): آئی جی پولیس بلو چستان عبد الخالق شیخ نے کہا ہے کہ پولیس تھانہ جناح ٹاون اور پو لیس تھانہ کلی عمر کی تعمیر کی گئی نئی بلڈنگز سے عوام کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی، کوئٹہ میں موجود ایف سی کی 40چیک پوسٹوں میں سے 15چیک پوسٹوں پر پو لیس کو تعینات کر دیا گیا ہے آئندہ چند دنوں میں پو لیس ایف سی کی جگہ خدمات سر انجام دے گی، کوئٹہ میں صرف بلڈنگز تعمیر کرنا ہما را فرض نہیں بلکہ عوام کو انصاف فراہم کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے، یہ بات انہوں نےڈی آئی جی پو لیس اظفرمہیسر، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ عبد الحق عمرانی کے ہمراہ پولیس تھانہ جناح ٹاؤن اورپو لیس تھانہ کلی عمر کی تعمیر کی گئی نئی بلڈنگز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ آئی جی پولیس بلوچستان عبد الخالق شیخ نے کہا کہ پولیس تھانہ جناح ٹاؤن کی نئی تعمیر کی گئی بلڈنگ کاافتتاح شہید پولیس آفیسر کی بیٹی نمرہ سے کروایا گیا ہے ہماری کوشش ہو گی کہ آئندہ بھی ایسے موقوں پر شہیدوں کے لواحقین کو آگے لایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم ایک تھانے کی اچھی بلڈنگ بنا نے لیں لیکن وہاں سے عوام کو انصاف نہیں ملے تو وہ ہماری ناکام ہو گی میں نے پولیس آفسران کو ہدایت جا ری کی ہے کہ اپنے رویے درست کریں۔ انہوں نے کہاکہ کمیو نٹی پو لیس پروگرام کا آغاز کر نے جا رہے ہیں جس کا نام رکھا گیا ہے بلو چستانی کو عزت دو جس مطلب ہے کہ بلو چستان کے ہر شہری کو پو لیس عزت دے پو لیس کی ہم اس انداز میں ٹریننگ کروائیں گے وہ یہاں کے کلچر، روایات کو سامنے رکھتے ہوئے عوام سے بات چیت اور عوام کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کر سکے
ہو ں گی۔