اوکاڑہ،15نومبر (اے پی پی) :اسسٹنٹ پروفیسرفوڈٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرصبیحہ عباس نےکہاہے کہ وائس چانسلر یونیورسٹی اف اوکاڑہ پروفیسرڈاکٹر محمدواجد کے ویژن کے مطابق سٹی کیمپس اوکاڑہ میں جدید دور کے تقاضوں کو مد نظررکھتےہوئےطلباءو طالبات کے روشن مستقبل کے لئے مختلف نوعیت کےدس مختلف ڈگری کورسز کا آغاز کر دیا گیا ہے اور والدین کو چاہیئے کہ وہ فوری یونیورسٹی آف اوکاڑہ سٹی کیمپس سے رجوع کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئے ڈگری کورسز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر صبیحہ عباس نے مزید بتایا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی سٹی کیمپس میں بی ایس فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،بی ایس ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹکس،بی ایس زولوجی (5 سمسٹرز کے انٹیک کے ساتھ بی ایس زولوجی)،بی ایس میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی،بی ایس انڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی،بی ایس پولٹری سائنس،بی ایس بیالوجی،بی ایس کمپیوٹیشنل بیالوجی، ماہی پروری اور آبی زراعت میں سپیشلائزیشن کے ساتھ بی ایس زولوجی ، جنگلی حیات اور ماحولیات میں سپیشلائزیشن کے ساتھ بی ایس زولوجی کی تعلیمات حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کا مستقبل روشن ہوگا۔