اولیاءکرام کی دھرتی کورو شنیوں کا شہربنانے کیلئےعملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا، کمشنرملتان

4

ملتان۔6دسمبر  (اے پی پی):حکومت پنجاب نے ملتان کی صدیوں پرانی مذہبی و ثقافتی اہمیت اجاگر کرنے بارے ہدایت دیدی۔ اس سلسلے میں شہر کی تاریخی مقامات کی بحالی بارے والڈسٹی ٹیم نے کمشنرآفس میں اجلاس میں شرکت کی جس کی صدارت کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے کی۔ قلعہ کہنہ قاسم کی اپ گریڈیشن بارے اجلاس میں قلعہ کہنہ قاسم،مزارات کی بحالی بارے مختلف امورپرغورکیا گیا۔اس موقع پرکمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ اولیاءکرام کی دھرتی کورو شنیوں کا شہربنانے کیلئےعملی اقدامات کاآغازکیا۔اولیاء کرام کے مزارات ملتان کی شان اور اس خطے کی پہچان ہیں۔دنیا بھر سے لوگ روحانی سکون حاصل کرنے اولیاء اللہ کے درگاہ پر آتے ہیں۔صدیوں پرانی دربار عمارات کا طرز تعمیر سیاحوں کیلئے خصوصی دلچسپی کا باعث ہے۔تاریخی عمارات اور عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے محکمہ آثار قدیمہ کردار ادا کرے۔ پی ایچ اے، محکمہ آثار قدیمہ، محکمہ کھیل، محکمہ اوقاف والڈ سٹی کیساتھ ربط بہتر بنائے۔ مشتر کہ کاوشوں سے قلعہ کہنہ قاسم اور اطراف کو سیاحتی مقام بنایا جاسکتا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نزیر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر ،ترقیاتی محکموں کے سربراہان، والڈ سٹی افسران موجود تھے۔