ملتان ؛ آر پی اومعین مسعود نے نئے پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز کو رینک لگا دئیے

1

ملتان ،06 دسمبر (اے پی پی ): ریجنل پولیس آفس ملتان میں نئے پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز کو رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد،ریجنل پولیس آفیسر معین مسعود نے انسپکٹر پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کو بیج لگائےگئے۔

اس موقع پر معین مسعود نے کہا کہ آج کا دن آپ افسران کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، آپ کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمع نفسانی  کے بغیر فرائض کی ادائیگی بھی عبادت ہے۔

ترقی پانے والوں میں  محمد زبیر، عبدالخالق ، اعجاز احمد ، مشتاق حسین ،شہزاد احمد شامل ہیں اور محمد یونس ، محمد حنیف ، سلیم رضا، محمد شبیر ، علی انصر، ثاقب نزیر، فیصل الرحمن ،شعیب قیصر، منصور احمد، شہزاد احمد ، ذوالفقار علی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

اس موقع  پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ظفر بزدار ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں محمد کاشف اسلم بھی موجود تھے  جبکہ تقریب میں ڈی ایس پی  لیگل افتخار احمد،  پرسنل سٹاف آ فیسر محمد یوسف بھٹی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحیم لانگ ودیگر افسران بھی شریک ہوئے۔