کوئٹہ 09 دسمبر (اے پی پی): انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے بیوٹمز میں واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں سابق چیف جسٹس بلوچستان و سابق گورنر بلوچستان گورنر بلوچستان امان اللہ یسین زئی، ڈی آئی جی پولیس بلوچستان جواد احمد ڈوگر، وائس چانسلر بیوٹمز فاروق بازئی اور ڈائریکٹر نیب بلوچستان محمد رفیق میمن سمیت طلباءو طالبات کی ایک بڑی تعداد نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے بیوٹمز میں واک میں شریک ہوئے۔