اوکاڑہ، ارشاد ٹاؤن میں واقع گھرکےسٹور میں رکھی کاٹن کو آگ لگ گئی۔ریسکیو ٹیموں نے بروقت آگ پر قابو پا لیا

12

اوکاڑہ،09دسمبر (اے پی پی): ارشاد ٹاؤن میں واقع گھر کے سٹور میں رکھی کاٹن کو اچانک آگ لگ گئی۔ریسکیو ٹیموں نے بروقت آگ پر قابو پاکر

کولنگ کا عمل شروع کردیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 27 والا روڈ ارشاد ٹاؤن میں واقع گھر میں سٹور کی ہوئی کاٹن میں آگ لگ گئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو فائر وہیکلز، موٹر بائیکس اور ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور بروقت فائر فائٹنگ کرتے ہوئے تقریباً آدھا گھنٹہ میں آگ پر قابو پا کر کولنگ کا عمل شروع کردیا۔