اوکاڑہ: سماج سدھار کے کاموں میں محکمہ سوشل ویلفیئرکی بھرپور معاونت کی جائے گی، میاں عبدالرشید بوٹی

10

اوکاڑہ،09دسمبر (اےپی پی): وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی میاں عبدالر شید بوٹی نے محکمہ سوشل ویلفیئر اور صنعت زار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اشتیاق خان نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے منصوبوں ،عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات ،صنعت زار میں ہنر سیکھنے کے لئے آنے والی طالبات کو مختلف شعبہ جات میں تربیت کے مواقع فراہم کرنے سے متعلق بریفنگ دی ۔ میاں عبد الر شید بوٹی نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی خدمت ایک کارخیر ہے جس کے لئے ہم سب کو ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے لوگوں کو روزگار کے لئے تربیت فراہم کرنا اور خصوصاَ طالبات کو ہنر مند بنانے کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ میاں عبد الر شید بوٹی نے صنعت زار میں زیر تربیت طالبات کی فیس اپنی گرہ سے ادا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سماج سدھار کے کاموں میں محکمہ سوشل ویلفیئرکی بھرپور معاونت کی جائے گی اور عوامی فلاح اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی کاوشوں کو بڑھاوا دینے کے ہر کام میں محکمہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔