اوکاڑہ: ڈی سی عرفان علی کاٹھیا کی زیرصدارت پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کا انعقاد

2

اوکاڑہ،یکم دسمبر (اے پی پی):  ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام عوام کی سہولت اور کفایت کا منصوبہ ہے جسے موثر بنانے کے لئے تمام متعلقہ سرکاری محکمے بھر پور کاوشیں کریں دوکانوں کی رجسٹریشن کے بعد اب دو دن کے اندر اندر ان کی تصدیق اور بنک اکاوَنٹس کے معاملات کو مکمل کیا جائے ہر یونین کونسل میں آبادی کے لحاظ سے دوکانوں کی رجسٹریشن اور تصدیق لوگوں کی سہولت کا باعث بنے گی ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری عبد الجبار ،اے سی ہیڈ کوآرٹر زاہد ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق خان ،چیف آفیسر میونسپل کار پوریشن عمر نسیم ، نیشنل بنک کے نمائندہ محمد اسد سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 3 ہزار 280 دوکانیں رجسٹرڈ کی جا چکی ہیں اور ان میں سے 1100 کی تصدیق کا عمل بھی مکمل کیا جا چکا ہے انہوں نے بتایا کہ مستحق خاندانوں کو ان دوکانوں سے آٹا ،دالیں ،کوکنگ آئل اور گھی 40 فیصد تک سستا ملے گا مستحق خاندان رجسٹرڈ کریانہ سٹور 47 دوکانوں سے 40 فیصد رعایت پر آٹا ،گھی ،کوکنگ آئل ، دالیں خرید سکیں گے اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے 80 لاکھ مستحق خاندانوں کے لئے 100 ارب روپے کی خطیر رقم سے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام شروع کیا ہے۔