کوئٹہ 09 دسمبر (اے پی پی): کرپشن معاشرے کا نا سور ہے کرپشن کو ختم کرنے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو آگئے آنا ہوگا,بدعنوانی کا تدارک کسی ایک ادارے کا نہیں بلکہ مشترکہ ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا ا ظہار امان اللہ یسین زئی نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے بیوٹمز یو نیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سابق گورنر بلوچستان اور سابق چیف جسٹس بلوچستان امان اللہ یسین زئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن معاشرے کا نا سور ہے کرپشن کو ختم کرنے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو آگئے آنا ہوگا,بدعنوانی کا تدارک کسی ایک ادارے کا نہیں بلکہ مشترکہ ذمہ داری ہے کرپشن کے بعص معاشرہ تباہی کی طرف گامزن ہے مختلف محمکموں میں ہونے والی کرپشن کو ختم کرنے کے لئے ہمیں نیب کا ساتھ دینا ہوگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان ظفر اقبال نے کہا کہ بدعنوانی وہ ناسور ہے جو معاشرے کو گہن کی طرح چاٹ رہا ہے، اس معاشرتی برائی کے سامنے بند نہ باندھا گیا تو بھیانک نتائج سامنے آئیں گے وسل بلور سسٹم کو پروان چڑھانا ہوگا، بدعنوانی کی مختلف اشکال کو برا سمجھنا متروک ہوچکا، اس کے خلاف نفرت کے جذبات کو دوبارہ اسی نہج پر پہنچانا ہوگا، ہر ادارہ اپنا احتساب خود کرے گا, انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سہہ جہتی حکمت عملی کے تحت برسرپیکار ہے،معاشرے کے مختلف طبقات کے ساتھ شعورواگاہی کے مختلف پروگرام اسی حکومت عملی کا حصہ ہے،انہوں نے کہاکہ شعور وآگاہی کے سلسلے کے تمام پروگروامز میں نوجوان نسل کو نیب کے اس جہاد میں ہر اول دستے کا سپاہی بنانا ترجیحات میں شامل ہے، ڈی آئی جی پولیس بلوچستان جواد احمد ڈوگر، وائس چانسلر بیوٹمز فاروق بازءاور ڈائریکٹر نیب بلوچستان محمد رفیق میمن نے بھی خطاب کیا, ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نے مختلف صوبائی محکموں کے کرپٹ عناصر سے وصول شدہ تقریبا 40 ملین کی رقم کا علامتی چیک چئرمین سی ایم آئی ٹی عبدالرحمن بزدار کے حوالے کیا اور نیب فلم مقابلوں میں پوزیشن لینے والے طلباءو طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔