جیکب آباد،08 دسمبر (اے پی پی ):تحصیل ٹھل کے علاقے گڑھی حسن سرکی میں پاکستان ریڈ کریسنٹ کی جانب سے 500 سیلاب زدگان خاندانوں میں امدادی سامان اور راشن تقسیم کیا گیا۔ امدادی سامان میں ٹینٹ، ترپال کی چادریں، پانی کے کین، مچھر دانیاں، کچن سیٹ، شیلٹر ٹول کٹس اور کمبل شامل تھے۔
امدادی راشن کرنے والی تقریب کے مہمان خصوصی رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی تھے،انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس وفد کے سربراہ پیٹر پی وی، سیکٹری جنرل پاکستان ریڈ کریسنٹ عبید اللہ خان،سیکریٹری جنرل سندھ ہلال احمر کنور وسیم، بشیر احمد سرکی، سکھر ہلال احمر کے کوآرڈینیٹر شارق احمد خان، ضلعی سیکریٹری جیکب آباد صلاح الدین بگٹی ہمراہ متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔
اس موقع پر پاکستان ہلال احمر کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے کہا کہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،امدادی سامان کے علاوہ اشیائے خوردونوش کی فراہمی بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے تحریک کے ساتھیوں کے تعاون کو سراہا۔











