رضا کاروں کا عالمی دن منانے کا مقصد تربیت یافتہ رضا کاروں خراج تحسین پیش کرنا ہے; ڈاکٹر حسین میاں

2

  

مظفرگڑھ، 06 دسمبر (اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں  نے کہا کہ رضا کاروں کا عالمی دن منانے کا مقصد تربیت یافتہ رضا کاروں کو  قدرتی آفات و سانحات میں مصیبت زدہ افراد کی مدد کرنے پر خراج تحسین پیش کرنا ہے اور معاشرے کے نوجوانوں کو اس کار خیر میں حصہ لینے کے لئے ریسکیو رضا کار بننے کی ترغیب دینا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کیے گئے سیمینار اور واک میں کیا۔

پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کے زیر اہتمام 5 دسمبر بین الاقوامی رضاکاروں کا عالمی دن منانے کے حوالے سے پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیاجس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے کی۔ س

یمینار اور واک میں ریسکیو آفیسرز و ریسکیورز اور کثیر تعداد میں طلباء و طالبات شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں  کہا کہ رضا کاروں کا انسانی خدمت کا جذبہ قابل تحسین ہے، بڑے حادثات، سانحات اور قدرتی آفات میں ریسکیو رضا کار کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہوئےاپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔

سیمینار کے اختتام پر کامیاب ٹریننگ مکمل کرنے والی طالبات کو سرٹیفیکیٹ دئیے   گا۔تمام طلباء و طالبات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریسکیو رضاکار کی تربیت حاصل کرکے محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔