پاک-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ دوسرا میچ کیلئے ملتان شہر اور سٹیڈیم کی خصوصی صفائی شروع

4

ملتان، 06 دسمبر(اے پی پی ): پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں اور آفیشلز کی ملتان آمد  کے پیش نظر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں مصروف ہے۔شہر کی بڑی شاہراہوں اور چوراہوں کی بھرپور صفائی ستھرائی کی جارہی ہے اور نواں شہر کے اطراف میں واقع سڑکوں کی خصوصی صفائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی صفائی بھی جاری ہے اور اسٹیڈیم  جانیوالے روٹس پر بھی مثالی صفائی کے بہترین  انتظامات کئے گئے ہیں۔

9 دسمبر کو شروع ہونیوالے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے اختتام تک ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا خصوصی صفائی آپریشن جاری رہے گا۔