سکھر،08دسمبر(اے پی پی): ڈی ایس ریلوے محمد عرفان الحق نے سکھر ریلوے اسٹیشن سے لے کر جیکب آباد ریلوے اسٹیشن تک ریلوے کی تمام املاک ریلوے ٹریک ، سگنلنگ سسٹم، پھاٹک ، اسٹیشنز ، ریلوے کی اراضی اور سیکشن پر ہونے والے ترقیاتی و مرمتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔
معائنہ کے موقع پر ڈی ایس ریلوے محمد عرفان الحق نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو شاباش دی اور نقد انعام سے بھی نوازا۔
ڈی ایس ریلوے سکھر محمد عرفان الحق نے معائنہ کے دوران تمام ملازمین اور افسران کو اس بات کی تاکید کی ہم سب کو دن رات کام کرکے ریلوے کی عظمت رفتہ کی بحالی میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنا چاہئے، ریلوے کی ترقی کا مطلب ہماری ترقی ہوگا۔
اس موقع پر ڈی ٹی او جنید اسلم، ڈی ای این ٹو ثنا اللہ خان ، ڈی ایس ٹی ای چوہدری احمد نعمان ڈی سی او سعید احمد ، ڈی ایم ای تیمور اصغر اور فقیر محمد پی اے ٹو ڈی ایس موجود تھے۔











