سکھر،09دسمبر(اے پی پی): کسٹم حکام کی جانب سے سال 2021 اور 2022 میں مختلف کارروائیوں کے دوران پکڑی گئی 152 ملین روپےلاگت کی ممنوعہ اشیاء جوڈیشل مئجسٹریٹ محمد حسن پھلپوٹو ،ایڈیشنل کلیکٹر کسٹم زبیر احمد شاہ ،سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کمیٹی براۓ کسٹم کنوینر ملک محمد اویس اور کامل فاروقی کی موجودگی میں نذر آتش کردی گئیں۔
نذر آتش کی گئی اشیاء میں غیر ملکی سگریٹس، چاکلیٹس، چھالیہ اجینو موتو ،انڈین گٹکہ ،پان کا کتھا ،خشک میوہ جات ،نسوار وسمیت 28 سے زائد اشیاءشامل تھیں۔