سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں اور حکومتی اقدامات سے گوادر کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے ؛ ڈپٹی کمشنر

18

گوادر،30دسمبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوادر کی جانب سے گوادر کی صورتحال کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گوادر کے باشعور عوام کے تعاون ،سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں اور حکومتی اقدامات سے صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے، شہر کے تجارتی مراکز اور کاروباری سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں۔ دکانیں بنک اور پٹرول پمپ کھل گئے  ہیں اور سربندر میں بھی معمولات زندگی بحال ہو گئے  ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گوادر کے عوام نے ترقی مخالف عناصر اور شرپسندوں کا بیانیہ مسترد کر دیاہے جو حکومتی اقدامات پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے ۔