سکھر، 26 دسمبر (اے پی پی ): اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ پارلیمنٹ ،عوام کو عزت دینے کی بات کی تھی، انہوں نے مفاہمت کی سیاست کی بات کی جیسے آصف زرداری ساتھ لیکر چلے۔
پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ستائیس دسمبر ملک کی عظیم قائد محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کا دن ہے،وہ جمہوریت پسند تھیں،سب ان کی شہادت پر افسردہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ایسی فضا کی ضرورت ہے جس میں بھائی چارہ اور مفاہمت ہو۔