پشاور،21 دسمبر(اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہےکہ صوبے میں بجلی گیس اور آٹے و گندم مسائل کے حوالے سے تجاویز تیار کررکھی ہیں جلد وزیراعظم پاکستان کے ساتھ ملاقات میں ان کے سامنے رکھونگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مبارکباد اور ملاقات کے لیے آنے والے مختلف وفود سے بات چیت کے دوران کیا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ضم اضلاع سمیت صوبہ بھر کے بجلی گیس اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی فیصلے کررہا ہوں ۔