صوبے میں سیلیکون ویلی طرز پر چپ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو فروغ دیاجائے گا؛ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی

11

لاہور،30دسمبر  (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سپین کے اوورسیزپاکستانی بزنس مین چودھری عبدالغفار گجر نے جمعہ  کو یہاں  ملاقات کی ہے ، جس میں اوورسیز پاکستانیز کے امور کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

  وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کریں گے۔انہوں  نے کہا کہ پنجاب کو بزنس فرینڈلی صوبہ بنادیا ہے،پنجاب میں سیلیکون ویلی طرز پر چپ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو فروغ دیاجائے گااورطلبہ کیلئے انڈسٹریزکی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اہتمام کریں گے۔