فیصل آباد،21دسمبر(اے پی پی):پولیس نے کاروموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی11گینگز طارق گینگ،تنویر گینگ،مشتاق گینگ،نوید گینگ، ولیدگینگ،احسان گینگ،وقاص گینگ،عثمان گینگ،علی رضاگینگ،عمران گینگ،رستم کھچی گینگ کو ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد کے ان کے قبضہ سے کاریں و موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے آلات ماسٹرکیزوغیرہ برآمد کرنے سمیت ملزمان کے قبضہ سے 31 سرقہ شدہ کاریں مالیتی64 لاکھ روپے پاکستان کے مختلف علاقوں لنڈی کوتل،پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان،ژوب،قلعہ سیف اللہ،شکار پور،سکھر، کراچی،ملتان،کبیر والا،لاہور،اوکاڑہ،رحیم یار خان،ہنگو، بھکر سے برآمدکرلی ہیں جبکہ ان سے117 موٹر سائیکلز مالیتی 86 لاکھ سے زائد روپے کی برآمد گی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔
سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد سید خالد محمود ہمدانی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سکواڈنے کل 72660500 روپے مالیت کی کاریں و موٹر سائیکلز کی برآمدگی کو ممکن بنایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سکواڈاور سی آئی اے ٹیم کی اس کاوش سے کار چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ سال2018 میں 197،سال 2019میں 224،سال2020میں 145،سال2021میں 208اورسال 2022میں 105کار و موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتیں ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ تمام گرفتار شدہ ملزمان کا کریمینل ریکارڈچیک کیا گیا جن میں اکثر ریکارڈ یافتہ عادی مجرمان پائے گئے۔انہوں نے مذکورہ ٹیم میں شامل ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد عبداللہ احمد،ڈی ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سکواڈمدثر حنیف بھٹی،سب انسپکٹر علی اکبر انچارج اینٹی وہیکل لفٹنگ سکواڈفیصل آباد و دیگر افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ س اور نعقد انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔