مری،08دسمبر(اے پی پی):ڈپٹی کنٹرولر ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز حافظ غضنفر علی کے وژن کو فروغ دیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن پنجاب ٹورازم اسکواڈ سید خرم حسن کی ہدایات پر انسپکٹر عثمان اسلم کا اپنی ٹیم کے ہمراہ برطانیہ سے ملکہ کوہسارمری آنے والے برطانوی سیاحوں کا خیرمقدم کیااورملکہ کوہسار کی ثقافتی و مذہبی سیاحت پر بریفنگ دی۔
برطانوی سیاحوں کو مال روڑ کے تاریخی چرچ ٹرنٹی کا دورہ کروایا گیا اور اس چرچ کی تاریخ سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اس حوالے سےانسپکٹر عثمان اسلم نے کہاکہ اگر مری میں سیاحت کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنی ہوتو ہر سیاحتی مقام پر پنجاب ٹورازم اسکواڈ سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں، ٹورازم اسکواڈ کے ہیلپ لائن نمبر 1421 پر کال کرکے بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز ملکہ کوہسار میں سیر وتفریح کیلئے آنے والے سیاح مہمانوں کی رہنمائی اور حفاظت کےلئے ہمہ وقت تیار ہے، پنجاب ٹورازم اسکواڈ کا مقصد سیاح حضرات کی رہنمائی اور حفاظت کرنا ہے۔
انگلینڈ سے آنے والے برطانوی سیاحوں نے پنجاب ٹورازم اسکواڈ کی تعیناتی کو مری کی سیاحت کے لیے خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں ٹورازم اسکواڈ سے بہت پیار ملا ہے۔ انہوں نے پنجاب ٹورازم اسکواڈ ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان ایک امن پسندملک ہے اور سیروتفریح کیلئے بہت موزوں ہے۔











