مری،30دسمبر(اے پی پی):ملکہ کوہسار مری میں دوانچ جبکہ گلیات میں چار انچ تک برفباری پڑ چکی ہے، مری کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لئے بحال ہیں، رات بھر مری کی اہم شاہراہوں سے برفباری ہٹاتے ہوئے انتظامیہ، ٹوارزم اسکواڈ ،ریسکو 1122 محکمے ہائی الرٹ رہے اور رات بھر پٹرولنگ ہوتی رہی، انتظامیہ کی ٹیمیں جہاں کہیں بھی کسی سیاح کو مشکل پیش آئی، برقت پہنچتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہے جبکہ گلیات میں چارانچ سے چھ انچ برف پڑی ہے اورضلع انتظامیہ نے رات کو گلیات کے سیاحتی مقامات ایوبیہ، نتھیاگلی کے سفر کو سیاحوں کے لئے غیر محفوظ قرار دیتے ہو گریز کرنے کا کہاہے۔