ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کو جیتنے کے لیے 157رنز اور انگلینڈ کو 6وکٹیں درکار

28

ملتان،11دسمبر  (اے پی پی):ملتان ٹیسٹ کےتیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان کو جیتنے کے لیے مزید 157رنز اور انگلینڈ کو 6وکٹیں درکار ہیں۔ملتان ٹیسٹ کے چوتھے اور فیصلہ کن دن کو پاکستان اور انگلینڈ کے اسسٹنٹ کوچز محمد یوسف اور ٹریسکوتھک نے ففٹی ففٹی قرار دے دیااور کہا کہ کوئی بھی ٹیم میچ جیت سکتی ہے۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 355رنز کےتعاقب میں پاکستان نے 4وکٹوں پر 198رنز بنالئے ہیں۔سعود شکیل 54 اور فہیم اشرف 3رنزبنا کر وکٹ پر کوجود ہیں۔امام الحق اور سعود شکیل نےنصف سینچریاں سکور کی۔امام الحق 60کے انفرادی سکور پر لیچ کی گیند پر روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان کےدوسرےآ وٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق نے45،رضوان30 اورکپتان بابر اعظم ایک رنز بناسکے۔انگلینڈ کی جانب سےروبین،لیچ،اینڈرسن اور ووڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں انگلینڈ نے202رنز 5کھلاڑی آؤٹ پراپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم 275رنز پر آؤٹ ہوگئی۔بروکس نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 14چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 108رنز بنائے۔کپتان بین سٹوکس نے 1چھکے اورچوکے کی مدد سے 41رنز بنائے۔انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 355رنز کا ہدف دیاہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے دوسری اننگ میں 4 اورمجموعی طور پرمیچ میں 11وکٹیں حاصل کی ہیں،محمد زاہد نے 3اورنواز نے 1کھلاڑی کو آ ئوٹ کیا۔