نارووال ؛ ڈپٹی کمشنرمحمدشاہ رخ نیازی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس

11

نارووال،30 دسمبر ( اے پی پی):  ڈپٹی کمشنرمحمدشاہ رخ نیازی کی زیرصدارت  جمعہ کو یہاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر کی طرف سے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ڈینگی سرویلینس میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ڈپٹی کمشنرمحمدشاہ رخ نیازی نے کہاکہ ڈینگی سرویلینس کوروزانہ کی بنیادپرآپ لوڈکیاجائے،اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ  اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصلیوں میں ٹیموں کی کڑی نگرانی کریں۔

سی ای او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنرنارووال کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رواں ہفتے کے دوران محکمہ صحت کی 414انڈورٹیموں کی طرف سے 66ہزار72اور 74آوٹ ڈور ٹیموں کی طرف سے13ہزار704 ڈینگی ایکٹویزکی گئی اس کے ساتھ ساتھ  1373ہاٹ سپاٹ کوسوفیصدچیک گیا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرزشیزہ رحمان،ڈاکٹرارشدوٹو،اے سی ایچ آر ایم محمدجمیل،ڈائریکٹردی ایجوکیٹرزچوہدری انوارلحق کےعلاوہ صحت، زراعت، لائیوسٹاک،ماحولیات،پاپولیشن،ایجوکیشن،مارکیٹ کمیٹیز، فوڈ، ہائرایجوکیشن، ریسکیو1122،سول ڈیفنس، انڈسٹریز، لیبر،فارسٹ،زکوۃ کمیٹی،میونسپل کمیٹیز ودیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔