نارووال : پرائس مجسٹریٹس کااجلاس،بہترین کارکردگی پر افسران کی حوصلہ افزائی 

19

نارووال ، 03 دسمبر ( اے پی پی) : ایڈیشنل  ڈپٹی کمشنر(ریونیو)محمدخالدکی زیرصدارت جمعہ کو یہاں  پرائس مجسٹریٹس کااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پرائسزکے حوالے سےروزانہ کی بنیاد پرہونے والی کارروائیوں کاجائزہ،نمایاں کارکردگی پرزراعت، لائیوسٹاک، ریونیو،فارسٹ ودیگر افسران کی بھرپورحوصلہ افزائی کی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمدخالد نے اس موقع پر  کہاکہ پرائس مجسٹریٹس کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ضلع کی ریونیو حدود میں مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کریں جبکہ ناجائز منافع خور کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔اس کے علاوہ صارفین کے حقوق کا تحفظ انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے،اس سلسلہ میں پرائس مجسٹریٹس اپنا موئژکردار ادا کریں۔

ڈی او انڈسٹریزذیشان نیازنے اجلاس میں اے ڈی سی آر نارووال کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ یکم دسمبرسے29دسمبرتک ضلع بھرمیں پرائس مجسٹریٹس کی طرف سےمجموعی طورپر 29ہزار260انسپیکشنزکی گئی جن میں 1ہزار768 دوکاندارخلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جنہیں مجموعی طورپر30لاکھ80ہزار500 روپے جرمانہ کیاگیاجبکہ مقدمات درج کیے گئے اور515 دوکانداروں کوپابندسلاسل کیاگیااورضلع نارووال ریکنگ کے لحاظ سے جرمانے اور انسپکیشنزکے اعتبارسے چوتھے اورمقدمات کےاعتبارسےپانچویں جبکہ گرفتاریوں کےاعتبارسےپہلےدوسرےپررہا۔

بعدازاں اے ڈی سی آرکی صدارت میں انسداد سموگ کے حوالے سےاجلاس منعقدہواجس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات نے ضلع بھرمیں زگ زیگ ٹیکنالوجی پرعمل درآمدکے حوالے سے بریفنگ دی۔

اسسٹنٹ کمشنرزشیزہ رحمان،ڈاکٹرارشدوٹو،ڈی او انڈسٹریزذیشان کے علاوہ دیگرپرائس مجسٹریٹس نے اجلاس میں شرکت کی۔