لاہور۔9دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے معاون خصوصی و اراکین پنجاب اسمبلی محمد افضل اور احسان الحق نے ملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی صورتحال اور بہاولپور کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ عام آدمی کی فلاح وبہبود کیلئے مختصر مدت میں متعدد اقدامات کئے ہیں۔ہمارا ہر قدم عوام کو ریلیف دینے کیلئے اٹھ رہا ہے۔