وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی ملاقات

8

 اسلام آباد، 14 دسمبر(اے پی پی ):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ طارق بشیر چیمہ نے  بدھ کو یہاں ملاقات کی ہے ۔وفاقی وزیر نے وزیر اعظم کو وفاقی حکومت کے  کسان پیکیج پر عمل درآمد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جبکہ  ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔