پاکپتن، کسان  نےرونالڈو کی 12سو فٹ لمبی ، 5 سو فٹ چوڑی پینٹنگ بنا کر سب کو حیران کر دیا

12

پاکپتن، 05د سمبر (اےپی پی): پاکپتن کے ایک کسان  نے انٹرنیشنل فٹ بالر رونالڈو کی محبت میں 12سو فٹ لمبی اور 5 سو فٹ چوڑی پینٹنگ بنا کر سب کو حیران کر دیا۔ انٹرنیشنل فٹ بالر رونالڈو کی یہ پینٹنگ ایک گراونڈ میں بنائی گئی جس کو دیکھنے شائقینِ فٹ بال دور دراز سے آنے لگے۔آرٹسٹ عتیق کا کہنا ہے کہ اسے فٹ بال اور رونالڈو سے بے پناہ  محبت ہے جس وجہ سے اس نے یہ پینٹنگ بنائی اور اسے یہ پیٹنگ بنانے میں بیس دن لگے اور اس پر چھ لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔شائقینِ فٹ بال کہتے ہیں کہ رونالڈو کی یہ پیٹنگ دنیا کی پہلی سب سے بڑی پینٹنگ ہے۔جو رونالڈو اور فٹبال سے پاکستانیوں کی محبت کا والہانہ اظہار ہے۔