پاکپتن،24 دسمبر(اے پی پی):اسلام آباد خود کش دھماکے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سید عدیل حسنین کی نماز جنازہ نواحی گاؤں چک شفیع میں ادا کر دی گئی ہے۔شہید کی نماز جنازہ میں اسلام آباد پولیس،پنجاب پولیس کے جوانوں،عوامی،سماجی،سیاسی شخصیات کے علاوہ سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد شہید سید عدیل حسنین کو آبائی قبرستان میں پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔سید عدیل حسنین کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبار اور فضا سوگوار تھی لیکن شہید کے اہل خانہ کے جذبے آج بھی جوان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ سید عدیل حسنین نے وطن عزیز کے دفاع کی خاطر جام شہادت نوش کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔شہید سید عدیل حسنین تین بچوں کا باپ تھا۔











