پاکپتن؛ حضرت بدرالدین اسحاق رحمت اللہ علیہ کے 751ویں سالانہ عرس کی سات روزہ تقریبات جاری

40

پاکپتن،30دسمبر(اے پی پی ):برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمت اللہ علیہ کے داماد حضرت بدرالدین اسحاق رحمت اللہ علیہ کے 751ویں سالانہ عرس کی سات روزہ تقریبات جاری ہیں۔

درگاہ کے زیب سجادہ نشیں دیوان علی مسعود چشتی فاروقی نے دیوان فیملی اور سینکڑوں عقدت مندوں کے ہمراہ صدیوں سے جاری رسومات ادا کیں۔عرس کے موقع پر درباری قوالوں نے حضرت بابا فرید گنج شکر رحمت اللہ علیہ اور حضرت بدرالدین اسحاق رحمت اللہ علیہ کی مناقب پڑھ کر سماء باندھ دیا۔

اس موقع پر حضرت بدرالدین اسحاق رحمت اللہ علیہ کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لئیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔