پاک – انگلینڈ  دوسرا ٹیسٹ میچ ؛ دوسرے روز پاکستانی بیٹرز کو جلد آؤٹ کر کے  میچ میں واپس آنے  کی کوشش کریں گے ؛ بین ڈکیڈ

16

ملتان،09 دسمبر(اے پی پی ): انگلینڈ کے اوپنر بین ڈکیڈ نے کہا ہے کہ کھیل کے دوسرے روز پاکستانی بیٹرز کو جلد ازجلد آؤٹ کرکے میچ میں واپس آ نے  کی کوشش کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انگلینڈ کے اوپنر اور ففٹی میکر بین ڈکیڈ نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔مسٹری باؤلر ابرار احمد کی ریکارڈ ساز باؤلنگ کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ملتان ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستان کے ڈیبیو باؤلر ابرار احمد کی شاندار باؤلنگ کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا اور بلاشبہ 7وکٹوں کے حقدار بھی تھے۔

 بین ڈکیڈ  نے ریورس سوئپ کو اپنی فیورٹ شاٹ قرار دیا اور کہا ریورس سوئپ کھیلتے ہوئے میں نے ہمیشہ انجوائے کیا ہے ۔