ملتان، 10دسمبر(اے پی پی):پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن ، ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے ٹیموں کے روٹ پر صفائی کے اعلیٰ انتظامات کئے گئے ہیں اور اسٹیڈیم جانیوالے پورے روٹ پر پانی کا چھڑکاؤ اور لائم لائننگ لگائی گئی ہیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی صفائی کے انتظامات مکمل کر لئیے گئے ہیں اور ویک اینڈ کے پیش نظر جنوبی پنجاب سے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد متوقع ہے۔
ایم ڈبلیو ایم سی کا شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے پر توجہ ہے، تاریخی مقامات اور بڑے پارکوں کے باہر صفائی کے خصوصی انتظامات جاری و ساری ہے ۔