پنجاب حکومت کے حکم پر شمعون چوک نوشہرہ ورکاں میں کرسمس  سستا بازار

8

نوشہرہ ورکاں، 21 دسمبر( اے پی پی): پنجاب حکومت کے حکم پر ضلع بھر کی طرح شمعون چوک نوشہرہ ورکاں میں کرسمس  سستا بازار  سجا دیا گیاتاکہ مسیحی برادری کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر  نوشہرہ ورکاں شاہد بشیراور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سدرہ ڈار نے کہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ سائرہ عمر  کی خصوصی ہدایت پر شمعون چوک نوشہرہ ورکاں میں کرسمس کے  موقع پر مسیحی بہن بھائیوں کو بھرپور ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 22,23,24دسمبر کوسستا کرسمس بازار لگا رہے گا۔

 اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں شاہد بشیر نے کرسمس سستا بازار کا وزٹ کیا اور لگائے گئے سٹالز کا جائزہ لیا انکے ہمراہ سپریڈنٹ میونسپل کمیٹی میاں رضوان علی بھی موجود تھے اور انہوں نے  موقع پر موجود عملہ کو واضع ہدایات دیں۔

اسسٹنٹ کمشنر شاہد بشیر نے کہا کہ کرسمس سستا بازار میں آٹا چینی ،گھی،انڈے ،چاول،دالیں ،  گوشت،سبزیاں ،گارمنٹس، کیک مٹھائیاں سستے داموں دستیاب ہوں گی،تمام اشیاء  پر دس فیصد ڈسکاؤنٹ ہو گا اور میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا ہےاور کہا  ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی خصوصی ہدایات پر مسیحی برادری سے عملی محبت کے اظہار کے لیے چرچ کو خوبصورت لائٹنگ سے روشن کیا گیا ہے اور  چرچز کی صفائی ستھرائی اور کرسمس ٹری بھی بنایا  جائے گا۔