چنیوٹ، ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد، درخواستوں کونمٹاکر سائلین کو ریلیف فراہم کیا گیا

7

چنیوٹ، یکم دسمبر(اے پی پی): حکومت پنجاب کی ہدایات پر ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ ڈیز پرریونیو عوامی خدمت کچہری لگاکر شہریوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات سنی اوران کے حل کو یقینی بنایا جارہا ہے۔مونسپل بیڈمنٹن ہال بھوانہ میں بھوانہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے مسائل سننے کے لئے کچہری لگائی گئی اور درخواستوں کومیرٹ پرنمٹاکر سائلین کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید نے مسائل وشکایات سنتے ہوئے متعلقہ افسران کو ان کے تیز رفتار ازالہ کی تاکید کی۔اسسٹنٹ کمشنربھوانہ مہتاب احمد خان، تحصیلدار محمد اسلم ضیاء نے بھی مسائل سنے۔ ڈپٹی کمشنرنے درخواست گزاروں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اور حل طلب درخواستوں کو موقع پرنمٹایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کچہری کے دوران شہریوں نے درستگی ریکارڈ،فرد کے اجراء،انتقالات کے اندراج، رجسٹری،انکم سرٹیفیکیٹ، ڈومیسائل کے اجراء سمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات پیش کیں۔تحصیل چنیوٹ اور تحصیل لالیاں میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز نے ریونیو عوامی خدمت کچہری لگا کر عوامی مسائل سنے۔