ایبٹ آباد، 30 دسمبر (اے پی پی):گلیات میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے جس کیبعد سڑکوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کے مطابق جمعہ کی صبح برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے، لیکن اب بھی بڑی تعداد میں سیاح موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ شام سےقبل گلیات کی تمام سٹرکیں کلئیر کر دی جائیں گی،سیاحوں کی نقل و حرکت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔