جوہر آباد،12 دسمبر ( اےپی پی): وفاقی وزیر مملکت قانون وانصاف سینیٹر شہادت اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی خواہش ہے کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں لیکن آئے روز خان کی اسمبلیاں توڑنے کی باتین سن سن کر ہمارے کان پک گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کی رٹ لگانے والے اسمبلیاں ٹوڑتے کیوں نہیں۔ اب یہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجاے آئیں بائیں شائیں کر رہے ہیں۔
وز یر مملکت نے کہا کہ ہماری سوچ مثبت ہے ہم ملک کو اس دلدل سے نکال رہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں اور اس مقصد کےلیے رولز میں ترامیم بھی کرنا چاہتے ہیں تاکہ میڈیا اپنا کام آزادی سے کر سکے۔