احمدپورشرقیہ، پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان باپ بیٹےکو گرفتار کر لیا

12

احمدپورشرقیہ،12 جنوری ( اےپی پی): پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان باپ بیٹا شیخ مسعود اور فرحان مسعود کو گرفتار کر لیا۔ احمد پور شرقیہ ایس ایچ اوتھانہ سٹی سجاد حسین سندھو  کے مطابق گرفتار ملزمان سے 240 کلو بھنگ اور 2 کلو سے زائد چرس برآمد  کر کےملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر دیے۔

ڈی پی او عبادت نثار  نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ منشیات فروش ہمارے معاشرے کا ناسور ہیں۔ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا عزم اور ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔