انٹرنیشنل ڈاگ شو ملتان ڈی ایچ اے میں منعقد، جس میں 120 سے زائد کتوں نے کیٹ واک کی

16

ملتان، 24 جنوری (اے پی پی ): کتے کی انسان سے وفاداری صدیوں پرانی ہے کتے پالنے کے شوقین افراد کے لیے ملتان میں ڈاگ شو منعقد ہوا جس میں راٹ ویلر نسل کے کتے شامل تھے اور ٹوئے بریز ڈاگ اور مختلف بریڈز شامل تھی جرمن شیفڈ راٹ وائلر ڈابر مین رشیئن شیڈ زو اومرینن اور اس طرح کے بے شمار ورائٹی شامل تھی ملکی اور غیر ملکی مہمانوں نے شو میں گہری دلچسپی لی شو میں پندرہ مختلف کٹیگریز کے مقابلے ہوئےجج کے فرائض یوکے سے مسٹر ریچرڈ میکائے تھے وہ کے جج ہیں ان کو دس گروپ کو چیک کرنے کا لیسنز ہے انٹرنیشنلی وہ آئے ملتان ڈاگ شو کو جج کرنے کے لیے شو میں انعام جیتنے والے انتہائی خوش دکھائی دیے، انہوں نے ڈاگ شو کے انعقاد کو خوش آئندقرار دیا ڈاگ شو کے آرگنائزر حافظ ریحان سعیدڈاکٹر آکاش خان امتیاز شاہ علی فراز نقوی اور دیگر ورکرز نے ان تھک محنت کرکے اس ڈاگ شو کو منعقد کرایا۔