اوکاڑہ،14جنوری (اے پی پی) :ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے الیکشن برائے24-2023کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا۔صدر، سینئر نائب صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری، فنانس سیکرٹری، لائبریری سیکرٹری، آڈئیڑ کی سیٹوں کے لئے پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا الیکشن میں 1716 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ڈسٹرکٹ بار الیکشن میں 2 بڑے گروپس آمنے سامنے ہیں۔صدارت کے لیے میاں طلعت محمود اور محمداحسان ربیرہ مدمقابل ہیں جنرل سیکرٹری کے لئے اور رائے ظہیر عباس اور جنید کھچی مدمقابل ہیں۔ خواتین وکلاء بھی اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔پولنگ اسٹیشن کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دیے کئے۔ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فُول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔