اٹک، لاپتہ ذہنی معذور کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122کی ٹیم کا دو روز سے ریسکیو آپریشن جاری

42

اٹک، 08 جنوری (اے پی پی):اٹک کے گاؤں پنڈوال میں 17 سالہ لاپتہ ذہنی معذور کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122کی ٹیم کا دو روز سے ریسکیو آپریشن جاری ہے ، متاثرہ خاندان کے مطابق انہیں ذہنی معذور نوجوان محمد فیضان ولد محمد رشید کے کنویں کی جانب جانے کی اطلاع ملی ہے جس پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، پنڈوال گاؤں کے رہائشی معذور نوجوان کی ڈھوک مسکین  کے کنویں میں گرنے کی نشاندہی پولیس اور لواحقین نے کی تھی۔ کنواں زیادہ گہرا ہونے اور مٹی گرنے کی وجہ سے ریسکیو میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم مدد کیلئے ٹیمیوں نے ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری رکھا ہوا ہے۔