اٹک،21جنوری(اے پی پی): اٹک کی تحصیل جنڈ میں مال ریل گاڑی کو حادثہ ، کروڈ آئل بہنا شروع ہو گیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کا عملہ ، جنڈ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران موقع پر پہنچ گئے ۔ ریسکیو 1122 نے فوری حفاظتی اقدامات کئے اور ایریا کو کارڈن آف کر دیا گیا ۔ بوگی میں تقریبا 43332 لیٹر کروڈ آئل موجود تھا جو کہ بہہ گیا، حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریل گاڑی محمودکوٹ سے پشاور تاروجبہ جارہی تھی۔ امدادی کارروائی مکمل ہونے تک اٹک جنڈ ٹریک بند کر دیا گیا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریلوے انتظامیہ، پولیس اور دیگر ایجنسیاں موقع پر موجود ہیں۔