تھرپارکر،07 جنوری ( اے پی پی): بارش متاثرین کی مدد کے لیے تھر فلڈ رلیف جیپ ریس دوسرے دن بھی جاری ہے ، دوسرے دن پر اسٹاک کیٹیگری جیپ ریس ریلی میں پہلی گاڑی آصف امام کی ٹریک پر روانہ ہوگئی ہے،آج اسٹاک کیٹیگری کی ریس میں 45 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔
جیپ ریس کے دوراں راستے پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کئے گئے ہیں،جیپ ریس ریلی سے لطف اندوز ہونے کے لیے تھرپارکر سمیت ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگ تھر فلڈ رلیف جیپ ریس ریلی کا احتمام سندہ موٹر ایسوسی ایشن اور محکمہ اسپورٹس سندھ کی جانب سے کیا گیا ہے۔