تعلیمی بورڈ انٹر کالجیٹ گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ پنجاب کالج نے جیت لی

10

ملتان،13جنوری(اے پی پی ):تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ گرلز بیڈمنٹن شپ پنجاب کالج نے جیت لی ہے،  فائنل  میں  پنجاب کالج نے گورنمنٹ کالج فار گرلز خانیوال کو ہرایا۔

سپورٹس جمنیزیم ملتان میں جاری انٹر کالجیٹ گرلز بیڈمنٹن شپ  کے  ایونٹ میں پانچ گرلز کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا جس میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ  کالج فار گرلز چونگی نمبر 6نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فائنل کے مہمان خصوصی رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان اور فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان تھے،جن کا کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ تعارف اور گروپ فوٹو ہوا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا ندیم انجم نے کہا کہ صحت مندانہ مقابلوں میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔پاکستانی خواتین  میں بے تحاشہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ہمارا کام صرف اس ٹیلنٹ کو کھل کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے مواقع فراہم کرنا ہے۔اس ایونٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارک باد کے مستحق ہیں۔

فاروق لطیف نے کہا کہ گرلز کے لیے اس طرح کے مقابلے کرانا قابل تحسین ہے۔سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان آئندہ بھی اس ایونٹس کا انعقاد کرتا رہے گا۔

اس موقع پر نور خان قیصرانی ٹی ایس او تحصیل ملتان صدر۔محمد انیس کوچ بیڈمنٹن بھی موجود تھے۔