ملتان 25 جنوری (اےپی پی): تھائی لینڈ نے پاکستان میں پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کی پیشکش کر دی۔ پاکستان میں تھائی لینڈ کے سفیر چاکرڈ کراچائیون نے تجویز پیش کی کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ پائیدار سیاحت پر کام کرنے کا خواہاں ہے کیونکہ انہیں اس میں کافی تجربہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایگزیکٹو باڈی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تھائی لینڈ کے سفیر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سیاحت کے حوالے سے کافی تجربہ ہے اور ہم اسے پاکستان میں پائیدار سیاحت کے لیے شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اس کے لیے پنجاب اور دیگر صوبوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔