تھرپارکر،15 جنوری ( اےپی پی): اے پی پی تھرپارکر کے ہیڈ کوارٹر والے شہر مٹھی میں تاجر برادری کی جانب سے استحکام پاکستان اور مستحکم پاکستان کے حق میں ریلی نکالی گئی. ریلی مٹھی شہر کی صادق فقير چوک سے کشمیر چوک مٹھی تک نکالی گئی. پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ کے نعرے لگائے گئے. اس موقع پر ریلی میں تاجر برادری کے صدر شام لوہانہ ، بابو اسلم قائم خانی ، سومار بجیر ،اقبال احمد، کملیش کیلا، انیل سونی، مدن لال، سروپ سادہوانی، نریندر آسانی، سروپ سوٹہڑ ، بہادر سنگھ سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی.