تھرپارکر میں تھر فلڈ رلیف جیپ ریلی 2023 کا فائنل پری پیڈ کا مقابلہ ہوا

68

تھرپارکر 07 جنوری (اے پی پی): تھرپارکر میں تھر فلڈ رلیف جیپ ریلی 2023 کا فائنل پری پیڈ کا مقابلہ ہوا. جس میں صاحبزادہ سلطان نے تھر جیپ ریس ریلی جیت لی۔

تھر فلڈ رلیف جیپ ریلی کے پری پیڈ راؤنڈ میں آج 22 گاڑیوں نے حصہ لیا۔صاحبزادہ سلطان نے ایک سو سات کلو میٹر کا ٹریک ایک گھنٹہ آٹھ منٹ پینتیس سیکنڈ میں طے کیا اور شیراز قریشی ایک گھنٹہ 18 منٹ کے طویل فاصلے سے دوسرے نمبر پر رہے۔اسٹاک کیٹیگری میں نوید واسطی نے پہلی، سلطان بہادر عزیز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ر یلی سے حاصل ہونیوالی رقم سندھ کے سیلاب متاثرین میں تقسیم ہوگی۔