جلالپور پیروالا، 27 جنوری (اے پی پی): جلال پورپیروالہ تحریک لبیک پاکستان جلال پور اور اہلسنّت والجماعت کی جانب سے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں تمام مکاتب فکر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مفتی امیر احمد سعیدی، علامہ محفوظ احمد ہاشمی، علامہ نصیر احمد بابر، مفتی عبداللہ آفریدی ، علامہ بلال احمد سعیدی، قاری صدیق احمد قادری، ملک اللہ بخش، محمد اسحٰق رضوی و دیگر نے خطاب کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ سوئیڈن میں سرکاری سطح پر قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں مغربی خطہ، یورپ جوکہ رواداری، اعتدال ،بین المذاہب ہم آہنگی کا علمبردار بنتا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے یہ لوگ مسلسل آزادی اظہار رائے کے نام پر دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے مزہبی جزبات کو مجروح کر رہے ہیں جس پر مسلم دنیا کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے مقررین کا کہنا تھا کہ ایسے گھناؤنے کردار کسی صورت قابلِ قبول نہیں حکومت پاکستان سرکاری سطح پر اس گھناؤنے کردار کا سخت جواب دے ، مزید براں جماعت اسلامی کے مقامی عہدیداروں نے بھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر شدید الفاظ میں مذمت کی۔