جوہر آباد، عدالتوں سے عوام کو  حصول انصاف، میرٹ کی توقعات وابستہ ہیں، خالد ارشد

9

جوہرآباد، 12 جنوری( اے پی پی): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  خوشاب خالد ارشد نے نئے تعمیراتی جوڈیشل کمپلیکس تحصیل  قائد آباد  کی منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظام شفافیت، میرٹ پر مبنی ہے، عدالتوں سے عوام کو  حصول انصاف، میرٹ کی توقعات وابستہ ہیں ، سائلین کو عدالتیں فوری انصاف مہیا کررہی ہیں، بلکہ ساتھ ہی سائلین کےکیسوں کو بھی جلد نمٹنے کے لئےموثر اقدمات کو فروغ دیا جارہا ہے، وقت کی قلت کے باعث عدالتی نظام کو جدید تقاضوں سے بھی ہم آہنگ کیا جارہا ہے ،تاکہ سائلین کو کیسز سے جلد نجات  مل سکے، نئے عدالتی کمپلیکس کے قیام  مقصد صرف اور صرف بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے نئی عمارت بنائی گئی ہے، اور  ایک کروڑ 26 لاکھ روپے کی لاگت سے آٹھ کینال پرجلد ہی ججز فیملی رہائشیں ، 6 کینال وکلاء چمبرز  کی،  جبکہ سڑک کی تعمیر کاکام شروع ہوجائے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء برادری درگزر کرکے کام کو حسب معمول جاری رکھیں، تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

 تقریب سے تحصیل بار صدر اکرم خان نیازی ایڈ وو کیٹ، جنرل سیکرٹری  ملک مظہر اقبال جھنڈے خیل اترا  نے بھی خطاب کیا۔